Results 1 to 5 of 5

Thread: national bank and nawaz sharif

  1. #1
    Kaleem
    Guest

    national bank and nawaz sharif

    Name:  GMJ4Lqj.jpg
Views: 27
Size:  73.9 KB


    Story of King of Corruption Nawaz Sharif
    By: Baba Koda
    2013 میں جب نوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو میرا باباکوڈا کا یہ پیج بن چکا تھا۔ غالباً ستمبر 2013 میں ایک بزرگ نے مجھے میسج کرکے کہا کہ انہوں نے سٹیٹ لائف انشورنس خرید رکھی ہے اور اس سال بونس جاری ہونا تھا جو کہ چئیرمین کی عدم تقرری کی وجہ سے جاری نہیں ہوسکا۔ چئیرمین صاحب کی تقرری کی فائل وزیراعظم نوازشریف کی ٹیبل پر موجود ہے لیکن وہ اتنے مصروف ہیں کہ ابھی تک انہیں وہ فائل دیکھنے کا وقت نہیں مل سکا۔صرف سٹیٹ لائف ہی نہیں بلکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت بہت سے ادارے 6 ماہ سے لے کر ایک سال تک اپنے سربراہان کی تقرریوں کو ترستے رہے کیونکہ میاں صاحب کے پاس ' ٹائم ' نہیں تھا، یا یوں کہہ لیں کہ ان اداروں میں لگانے کیلئے اپنی مرضی کا غلام میسر نہیں تھا۔لیکن ایسی بات نہیں کہ میاں صاحب نے کسی بھی ادارے میں کوئی تقرری نہیں کی۔ میاں صاحب نے اقتدار سنبھالتے ہی اہم ترین اور فوری تقرری سعید احمد نامی شخص کی بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کردی۔ پھر غالباً اس سال کے اوائل میں اسے پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری بنک، نیشنل بنک کا صدر مقرر کردیا۔سعید احمد کا کچا چٹھا جے آئی ٹی کھول چکی۔ یہ وہ شخص ہے جو اسحاق ڈار کا کلاس فیلو ہوا کرتا تھا، پھر لندن چلا گیا جہاں وہ اسحاق ڈار کے ساتھ اکٹھا وقت گزارتا رہا۔ لندن سے اکنامکس یا فنانس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد موصوف سعودی عرب چلے گئے اور وہاں اپنے والد کے ساتھ رہنا شروع کردیا۔ پھر اپنے چچا، تایا، ماموں، الغرض ہر قریب و دور کے رشتے دار سے انویسٹمنٹ کے نام پر پیسے اکٹھے کئے اور واپس کرنے سے انکار کردیا۔ پھر تاریخ نے وہ دلچسپ لمحہ بھی دیکھا جب نوازشریف کے اس قابل اعتبار شخص پر اس کے اپنے باپ نے سعودی عرب میں فراڈ کا مقدمہ درج کروا کر اسے جیل بھجوا دیا۔ بعد میں اس کی برطانوی شہریت کی وجہ سے برطانوی سفارتخانے نے بیچ میں پڑ کر صلح صفائی کروائی اور آدھی رقم واپس کروا کر اس کی رہائی کروا دی۔سعید احمد وہی شخص ہے جس کے زریعے نوازشریف اور اسحاق ڈار نے لندن کی قاضی فیملی کے جعلی بنک اکاؤنٹس کھلوائے اور حدیبیہ مل کے اکاؤنٹس میں 64 کروڑ کی رقم منی لانڈرنگ کے زریعے ٹرانسفر کی گئی۔ یہ رقم غیرملکی بنکوں سے سعید احمد کے اکاؤنٹ میں جاتی اور پھر وہاں سے حدیبیہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجاتی، یوں ' اِس ہاتھ دے، اُس ہاتھ لے ' کا یہ رائیونڈی اصولوں کا سفر جاری رہا۔سعید احمد کی انہی خدمات کے سبب نوازشریف نے 15 سے زائد محکموں کے چئیرمینوں کی تقرریاں چھوڑ کر سب سے پہلے اسے سٹیٹ بنک کا ڈپٹی گورنر لگایا تاکہ جو سفر 1999 میں رک گیا تھا، وہ دوبارہ سے جاری رہ سکے۔جے آئی ٹی کے ' شیطانوں ' نے لیکن میاں صاحب اور سعید احمد کی اس اجتہادی کاوش کو روک دیا۔ سعید احمد کے ماضی کا کچا چٹھا سب کے سامنے رکھ دیا اور اس پر نیب میں کیس درج ہوگیا۔آج کی خبر ہے کہ سعید احمد نے نوازشریف کے خلاف ایک بریک تھرو بیان داخل کروا دیا ہے جس میں اس نے اقرار کرلیا کہ منی لانڈرنگ میں استعال ہونے والے پانچ اکاؤنٹس اس نے اسحاق ڈار کمپنی کے کہنے پر کھولے تھے۔پٹواری کالم نگار، دانشور اور جیوش چینل کو لیکن یہ بیان نظر نہیں آئے گا کیونکہ اس سے نوازشریف اور اسحاق ڈار کی کرپشن ثابت ہوسکتی ہے، چنانچہ وہ ابھی تک احمد نورانی کو لے کر اسٹیبلشمنٹ کو بددعائیں دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہم بھی کیسی قوم ہیں، ہم نے بدترین طبقے کو اپنا حکمران بنا ڈالا اور ان کے غلاموں کو دانشوری کی سند عطا کردی۔ نوازشریف سے پہلے تو اس قوم کا احتساب ہونا چاہیئے جو
    اپنا ہی خون چوسنے والے بھیڑیوں کو بار بار منتخب کرتی آئی ہے!!!



     



  2. #2
    coolestnapster
    Guest
    got to try this one

  3. #3
    maxjeolite
    Guest
    nice one
    downloadinnnnn now
    thanks kaleem

  4. #4
    koumudi
    Guest
    thanks for the info frnd.

    bye takecare

  5. #5
    knight
    Guest
    Looks good...thanks for sharing

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. send me some pc games
    By admin in forum Suggestions
    Replies: 1
    Last Post: 08-31-2011, 09:02 PM
  2. how to send instant messages over secure networks...
    By darani in forum Computers and Laptops
    Replies: 1
    Last Post: 07-23-2009, 06:23 PM
  3. Send ICQ Instant Messages.
    By Kaleem in forum Internet
    Replies: 0
    Last Post: 04-01-2008, 06:46 PM
  4. Can we send games
    By 1984 in forum Talk to management
    Replies: 7
    Last Post: 09-11-2007, 11:33 AM
  5. how to send instant messages over secure networks...
    By darani in forum Computers and Laptops
    Replies: 0
    Last Post: 12-10-2006, 12:56 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  



Get Daily Forum Updates

Get Most Amazing E-mails Daily
Full of amazing emails daily in your inbox
Join Nidokidos E-mail Magazine
Join Nidokidos Official Page on Facebook


Like us on Facebook | Get Website Updates | Get our E-Magazine