دہلی بریانی

مرغی ---- آدھا کلو
چاول ---- آدھا کلو
دہی ---- 250 گرام
پیاز ----250 گرام
ٹماٹر ----- دو عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ---- دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ---- آدھی گٹھی
پودینہ ----- آدھی گٹھی
ہلدی ----- ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ---- دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ----- ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
کیوڑہ ---- حسب ضرورت
زردہ رنگ ----- حسب ضرورت
نمک ----- حسب ذائقہ
گھی ---- ایک کپ

ترکیب

پین میں گھی ڈال کر گرم کر لیں اور ادرک لہسن ڈال کر بھون لیں- چکن ڈال کر مزیدپکا لیں- اس میں دہی٬ ہلدی٬ بڑا الائچی٬ نمک٬ ٹماٹر٬ دھنیا اور پودینہ٬ پسی ہوئیلال مرچ٬ گرم مصالحہ پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کر لیں- دس منٹ پکائیں- پھر اس میںتلی ہوئی پیاز اور زردے کا رنگ شامل کریں- چاول ابلنے کے لیے پانی میں الائچی٬ تیزپتہ٬ لونگ٬ اور نمک ڈال دیں- پانی گرم ہوجانے پر چاول شامل کرلیں اور ابال لیں-پہلے چار کنی کا چاول پتیلی میں پھیلائیں- پھر چکن کی تہ لگائیں دوبارہ پھر چاولڈالیں پھر کیوڑہ ڈالیں اور تین کھانے کے چمچ گھی گرم کر کے چاول پر ڈالیں- اب دملگا دیں- آپ کی مزے دار دہلی بریانی تیار ہے