Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 15

Thread: Ramzan-ul-Mubarik, Munafah khor or Zakheera andoz mafiya. .

  1. #1
    Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,003
    Rep Power
    0

    Ramzan-ul-Mubarik, Munafah khor or Zakheera andoz mafiya. .

    کراچی:رمضان المبارک کی آمد ، منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم ،مقامی مارکیٹ میں چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری،چینی کی فی کلوگرام قیمت51 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔ دوسری جانب مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا قیمتوں میں اضافہ روکنے میں بے بسی کا اعتراف جبکہ اسٹیٹ بینک بھی شوگر ملزمالکان کو اپنا اسٹاک مارکیٹ میں لانے پر مجبور نہ کر سکا۔ شب برات اور رمضان المبارک سے پہلے ہی مارکیٹ میںچینی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کاسبب چینی کی مصنوعی قلت بتایا جا رہا ہے۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شوگر ملز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکا کیونکہ انہیں طاقتور سیاسی لابی کی حمایت حاصل ہے۔ کمیشن نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی ہدایت پر شکر ، سیمنٹ، دودھ اورآٹو سیکٹر میں اجارہ داریوں کے بارے میں پریزنٹیشن تیار کی تھی جس میں کہا گیا کہ شوگر ملز کوطاقتور سیاسی لابی کی حمایت حاصل ہے اس لئے ان کے خلاف تادیبی کاروائی نہیں ہو سکی۔ یہ پریزنٹیشن 28جولائی 2009کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں بھی نہیں دی جا سکی۔ کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی بھرپور مدد کے بغیر کمیشن اس سلسلے میں کوئی موثر کردار ادا نہیں کر سکتا۔ادھر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ شوگر ملوں سے قرضے31 جولائی2009 تک وصول کریں تاکہ ملزادائیگی کے لئے اپناشکر کا اسٹاک مارکیٹ میں لانے پر مجبورہو جائیں لیکن شوگر ملز ایسوسی ایشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے مذاکرات کے بعد یہ ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی اور شکر کے ذخائر اب تک مارکیٹ میں نہیں آ سکے ۔دوسری جانب گھی مافیا نے بھی رمضان المبارک مہینے میں طلب بڑھ جانے کے باعث عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میںاضافے کا جواز بناکر گھی اور خوردنی آئل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،مقامی مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی مینوفیکچررزنے گزشتہ ہفتے کے دوران 16کلوگرام کنستر کی قیمت میں 85 روپے اور خوردنی آئل کے 16لیٹر کنستر میں 45روپے کا اضافہ کیا ہے اس اضافے کے بعد 16کلوگرام کنستر کی قیمت 6190تا1700روپے جبکہ جولائی میں اس کی قیمت 1605 روپے تھی۔ اسی طرح 16 لیٹر کوکنگ آئل کی رپٹیل کی قیمت 1630ہوگئی ہے جو گزشتہ ماہ 1580 روپے تھی۔اس لحاظ سے گھی کی قیمت میں 105 اور تیل کی قیمت میں 50 روپے فی 16 کلوگرام کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس ضمن میںپاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پام آئل 635 ڈالر سے 710ڈالر فی ٹن ہو چکا ہے جبکہ ڈالر 82روپے سے83.50 ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگست میں ملکی ضروریات کے مطابق 1لاکھ 20ہزار ٹن خام خوردنی آئل درآمد کیا جاچکا ہے


     



  2. #2
    Senior Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    lahore,pakistan
    Posts
    7,690
    Rep Power
    0
    uffff

  3. #3
    Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,003
    Rep Power
    0
    QQQQQQQQ???

  4. #4
    Senior Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    lahore,pakistan
    Posts
    7,690
    Rep Power
    0
    itna lamba he naa iss liye kia ufff...thak gai parh k

  5. #5
    Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,003
    Rep Power
    0
    Ha Ha Ha Ha Ha Ha Ha Ha

  6. #6
    Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,003
    Rep Power
    0
    Chalo Parha to sahi

  7. #7
    Senior Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    lahore,pakistan
    Posts
    7,690
    Rep Power
    0
    haan parha..acha thaa.....v nyccc

  8. #8
    Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,003
    Rep Power
    0
    Sahi Kiya na likh kr ?

  9. #9
    Senior Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    lahore,pakistan
    Posts
    7,690
    Rep Power
    0
    hmm..yes

  10. #10
    Member Array
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,003
    Rep Power
    0
    bara soch kr jawab diya q?

Page 1 of 2 12 LastLast

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. Ramzan
    By asef_pk in forum Jokes
    Replies: 0
    Last Post: 07-25-2012, 10:33 PM
  2. Eid meladun nabi (s.a.w.w) mubarik
    By (ASI_STAR*) in forum Religion
    Replies: 0
    Last Post: 02-05-2012, 09:24 AM
  3. ....WADI / BARI / EID UL AZHA MUBARIK HO......
    By (¯`° (Ajnabee) °´¯) in forum Talk Shaak
    Replies: 31
    Last Post: 11-24-2010, 10:27 AM
  4. Advance Eid Mubarik ..
    By (¯`° (Ajnabee) °´¯) in forum Talk Shaak
    Replies: 19
    Last Post: 09-16-2010, 10:45 AM
  5. RAMZAN MUBARIK
    By khan106 in forum Success
    Replies: 1
    Last Post: 08-13-2010, 05:00 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  



Get Daily Forum Updates

Get Most Amazing E-mails Daily
Full of amazing emails daily in your inbox
»» Join Nidokidos E-mail Magazine
Join Nidokidos Official Page on Facebook


Like us on Facebook | Get Website Updates | Get our E-Magazine