Name:  Pakistan Cricket team.jpg
Views: 771
Size:  468.5 KB
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی ویمنز اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انعم امین، صباء نذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرہ سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناء کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناء میر، سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔
اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ، اقبال احمد عامر فیلڈنگ کوچ اور جمال حسین ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہیں۔ سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر کو جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔