(( نوجوان بچیوں کے اغواکاروں سے خبر دار ، ہوشیار طریقہ واردات ))
ھنڈا موٹرسائیکل پر سوار بندہ گلی محلہ میں کسی مرد یا عورت سے کہتا ہے کہ ہم بچیوں کا جہیز فنڈ دے رہے ہیں ۔ کوئی بچی ہے تو بتائیں ۔ غریب گھر تک پہنچنے کے لیے دھوکہ دہی سے محلہ دار کی وساطت سے بچی اور اسی کے گھر والوں سے مل کر بچی کے ماں یاپ کو کہتے ہیں آو ھم آپ کو فارم دیں ۔ اپنی ہی موٹرسائیکل پر بٹھا کر دو گلیاں دور کھڑا ہوکر وہ بندہ کہتا ہے کہ یہاں کھڑے ہوں ۔ میں دوسری فیملی کو لے کر آتا ہوں ۔
بس یہاں سے وہ اغوا کار اس گھر میں واپس آکر نوجوان بچی کو کہتا ہے کہ تمہاری ماں یا باپ دفتر میں تمہیں بلا رہے ہیں ۔ بچی سمجھتی ہے کہ میرا ماں یا باپ بھی اس کے ساتھ گے ہیں ۔ جیسے ہی بچی اس کی ںاتوں میں آکر اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھتی ہےوہ بچی کو لے کر بھاگ جاتا ہے ۔ ماں یا باپ دھکے کھاتا گھر پہنچتا ہے ۔ توادھر بچی اغوا ہو چکی ہوتی ہے ۔
نوٹ ۔ یہ ساری واردات 10 سے 20 منٹ میں کی جاتی ھے ۔
درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے ذیادہ شیر کریں ۔ یہ واقعہ لاہور میں پیش آچکا ہے۔








Name:  kidnap.jpg
Views: 1334
Size:  7.7 KB