مچھلی کھانے سے مردانہ طاقت آتی ہے - یہ ایک غیر سائنسی اور جاہلانہ بات ہے. مچھلی ایک بہترین غذا ہے جو آپ کو بہت سے غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے لیکن یہ کہنا کہ مچھلی کھانے کے بعد آپ کی سیکس کی خواہش جسے libido کہتے ہیں بڑھ جاتی ہے یا مرد کو erection ہو جاتی ہے بلکل لغو اور غیر علمی غیر سائنسی ہے. مچھلی کھانے سے ایسا کچھ نہیں ہوتا ہاں لیکن placebo effect آپکو ہو سکتا ہے یعنی آپ کے ذھن میں کوئی غلط بات بیٹھا دی گئی ہو اور آپ کا ذہن اسے قبول کر لے اور ذہن اسی کے مطابق جسم کے حصوں کو سگنلز دینا شروع کر دے تو آپ کو یقین ہو جاۓ گا کہ جو کچھ آپ کو بتایا گیا ہے وہ درست ہے جسے ہم placebo effect کہتے ہیں اور عام طور پر اس کا اطلاق دوائیوں اور میڈیکل ریسرچ میں ہوتا ہے






Name:  fish urdu.jpg
Views: 703
Size:  28.8 KB