Results 1 to 2 of 2

Thread: Molana Tariq Jameel and funeral of Jahangir Badar

  1. #1
    Moderator Array mahima's Avatar
    Join Date
    Jan 2007
    Age
    30
    Posts
    9,657
    Country: Pakistan
    Rep Power
    20

    Molana Tariq Jameel and funeral of Jahangir Badar



    واقعہ کچھ یوں ہے کہ چند روز پہلے پی پی پی کے سینیٹر جہانگیر بدر صاحب فوت ہوئے تو انکی نماز جنازہ میں جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ہزاروں لوگ جمع تھے وہاں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام بھی شریک تھے۔جنازہ، جنازہ گاہ میں تیار تھا، اعلان ہوا کہ مولانا طارق جمیل آگے بڑہیں اور جنازہ پڑھائیں۔ اس اعلان اور مولانا صاحب کی جنازہ میں موجودگی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مولانا صاحب کو جنازہ کی امامت کی لئے بلایا گیا تھا۔اعلان سن کر مولانا آگے بڑھے۔ ابھی مولانا آگے آکر کھڑے ہی ہوئے تھے کہ چند رنگ برنگی پگڑیوں والے مولوی حضرات آگے بڑھے اور مولانا صاحب کو گھیر کر پیچھے دھکیل دیا۔ مولانا خاموشی کے ساتھ پیچھے ہو گئے اور دوسرے علماء نے جنازہ پڑھا دیا اور مولانا نے انکی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی۔سوال یہ ہے کہ جب لواحقین کی طرف سےاعلان ہو گیا کہ مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے تو دوسرے حضرات کس حیثیت سے آگے بڑھے اور مولانا صاحب کو دھکیل کر خود جنازہ پڑھایا۔ کیا اگر مولانا جنازہ پڑھا دیتے تو نماز ادا نا ہوتی؟اس واقعے نے بہت سارے سوالوں کو جنم دیا ہے۔ مثلاً یہ کہ کیا یہی اسلام کی تعلیمات ہیں کہ ہم بھرے مجمع میں اپنے مسلکی اختلاف کو سب کے سامنے کھول کھول کر دکھائیں؟ کیا یہ عدم برداشت نہیں؟ کیا اسلام اس قسم کے متعصب فعل کی اجازت دیتا ہے؟ کیا مولانا طارق جمیل ٹھیک جنازہ نا پڑھا پاتے؟ کیا یہ کسی عالم کی توہین نہیں؟افسوس اس بات پر ہے کہ ہم ممبر رسول ص پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ گلا پھاڑ پھاڑ کر دوسروں کو اخلاقیات کا درس دیتے ہیں اور خود عمل سے عاری ہیں۔ اس واقعے نے ہماری پینٹڈ اخلاقیات کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ ہم نے اسلام پڑھا تو ضرور ہے لیکن عمل سے خالی رہ گئے۔ ناجانے کب یہ فرقہ واریت کا زہر ہمارے دل و دماغ سے نکلے گا؟دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واقعہ سے کوئی دو دن پہلے مولانا طارق جمیل ان حضرات کے مرکز پر خود تشریف لے گئے تھے۔ اور وہاں انہوں نے انکی محفل اٹینڈ کی، انکے ساتھ کھانا کھایا انکے بیانات سنے اور یہ تعاثر دیا کہ ہم سب ایک ہیں۔اس واقعے سے مولانا طارق جمیل کے ظرف کا امتحان بھی ہو گیا۔ مولانا نے کمال صبر اور بردباری سے ثابت کر دیا کہ وہ عالم با عمل ہیں۔ مولانا صاحب کی عزت و احترام اب اور بڑھ گئی ہے ہمارےدلوں میں۔ اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک مولانا صاحب کی جان، مال، عزت اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور وہ یوں ہی دین کی خدمت کرتے رہیں۔اتنا تاخیر سے اس لئے لکھ رہا ہوں کہ مجھے تحفظات تھے کہ کہیں مولانا کوئی مزمتی بیان نا دے دیں۔ (جسکی انسے کبھی ہمیں توقع نہیں)۔ اور انہوں نے ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی۔
    احسان عابد




        This post contain attachments.

    Attached Images  

  2. #2
    Junior Member Array
    Join Date
    Jan 2017
    Posts
    29
    Country: Pakistan
    Rep Power
    0

    sabeel shah

    Aoa ap na bht acha kia yeh post kr k i like it keep it up .


Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. Molana Tariq Jameel - an introduction
    By admin in forum Talk Shaak
    Replies: 0
    Last Post: 04-21-2015, 11:31 AM
  2. simple principles of trade by Molana Tariq Jameel
    By mahima in forum Inspirations
    Replies: 1
    Last Post: 12-14-2013, 07:18 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 06-18-2013, 07:11 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 06-18-2013, 07:11 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 06-18-2013, 07:11 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •