Name:  10342504_1570767406571030_8173886333598452508_n.jpg
Views: 211
Size:  16.3 KB


 





گوہر جان
کلکتے کی مشہور مغنیہ گوہر جان ایک دفعہ الہ آباد گئی تو اپنی
میزبان جانکی دیوی بائی کو لے کراکبرآلہ آبادی کی خدمت میں
حاضر ہوئی۔ سخن فہم تھی اور اکبر کی قدر دان بھی۔
جانکی بائی نے اس کا تعارف کراتے ہوئے کہا ۔ یہ کلکتے کی
بہت مشہور مغنیہ ہیں ۔ آپ سے ملنے کی بے حد مشتاق تھیں۔۔۔۔
اکبر نے کہا ؛ زہے نصیب" ورنہ میں نہ امام ہوں" نہ غوث ؛ نہ
قطب ؛ جو قابل زیارت خیال کیا جائوں ۔ پہلے جج تھا ' اب ریٹائرڈ
ہوکر صرف اکبر رہ گیا ہوں ۔ حیران ہوں آپ کی خدمت میں کیا پیش
کروں ۔ ایک شعر بطور یاد گار لکھ دیتا ہوں ۔ قبول فرمائیے:
خوش نصیب آج بھلا کون ہے گوہر کے سوا
سب کچھ اللہ نے دے رکھا ہے شوہر کے سوا