بارہویں جنوبی ایشیاء کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی فوزیہ ممتاز نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔


راولپنڈی کے حلقہ این اے 56سے تعلق رکھنے والی فوزیہ ممتاز کو جوڈو کراٹے میں اعزاز حاصل کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ فوزیہ ممتاز نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے بھرپور لگن اور محنت سے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما زاہد حسین کاظمی بھی موجود تھے۔



 


Name:  12814186_10153576277919527_2826463431010349251_n.jpg
Views: 188
Size:  49.3 KB