Results 1 to 1 of 1

Thread: VIP Culture in Pakistan

  1. #1
    Moderator Array mahima's Avatar
    Join Date
    Jan 2007
    Age
    30
    Posts
    10,670
    Country: Pakistan
    Rep Power
    21

    VIP Culture in Pakistan

    یہ سفاک وی وی آئی پی کلچر
    تحریر:ثناء غوری
    گورنر صاحب بڑی شان سے اپنے سارے کام نمٹا کر گھر سے نکلے۔ گھڑی دیکھ کر وقت کا اندازہ کیا،”دیر ہوگئی، کوئی بات نہیں جہاز تو کھڑا ہوگا، مجھے لیے بغیر کیسے جائے گا۔“ ارے بھئی مرتبوں کی شان دکھانے کا یہی تو موقع ہوتا ہے، اب اگر صاحب منصب بھی لائن میں لگے اور وقت پر پہنچے تو منصب اور مرتبے کا کیا فائدہ۔
    اور ان صاحب کی تو شان ہی الگ ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور اب صوبے کی گورنری سنبھالے ہوئے ہیں۔ تو موصوف بڑی دھیرج سے اپنے سارے کام نمٹانے کے بعد ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ تاخیر کے باوجود موصوف پورے طرح مطمئن تھے کہ جہاز ان کے بغیر کہیں نہیں جاتا، آخر پائلٹ کو ہدایت جو کردی گئی ہے کہ گورنر صاحب کو لیے بغیر مت اُڑنا۔
    مگر پائلٹ کوئی بہ اصول شخص تھا، اپنی دُھن کا پکا اور کھرا، قواعدوضوابط کا پابند۔ سو جب سابق چیف جسٹس اور موجودہ گورنر اکڑتے ہوئے بڑی شان سے ایئرپورٹ پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ مسافروں کو سوار کرانے کے لیے لگائی جانے والی سیڑھی ہٹالی گئی ہے اور جہاز پرواز کے لیے رن وے کی طرف رواں ہے۔ پائلٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ گورنر صاحب کو بٹھائے بغیر پرواز نہ کرے، مگر اس نے ایک نہ سُنی اور طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہوتے گورنر صاحب کی غصے سے دہکتی آنکھوں سے بہت دور چلاگیا۔
    نہیں نہیں، خوش نہ ہوں، یہ خبر پاکستان کی نہیں، ہم میں ابھی اتنی ہمت کہاں کہ صاحب منصب لوگوں کے حکم سے انحراف کر سکیں۔ یہ عبرت انگیز واقعہ رونما ہوا ہمارے ہم سائے ملک میں، جہاں ریاست کیرالہ کے گورنر سداشیوم کے شاہانہ انداز پر ایئرانڈیا کے پائلٹ نے خاک ڈال دی۔
    اس نوعیت کا ایک واقعہ ہمارے یہاں بھی ہوچکا ہے، جب کچھ مسافروں نے دیر سے آنے پر دو وی آئی پیز، جن میں سے ایک ملک کے سابق وزیرداخہ تھے اور دوسرے حکم راں جماعت کے رکن اسمبلی، کو جہاز میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، تاہم یہ ہمت مسافروں نے دکھائی تھی جہاز کے عملے نے تو فقط اپنی نوکریاں بچانے کی فکر کی تهی
    عوام جیےیامرے صاحب لوگوں کی مقدس جانیں محفوظ رہنی چاہیے
    یہ سفاکانہ اور سیاہ وی وی آئی پی کلچر نہ جانے کب سے ہم پر مسلط ہے اور مختلف طریقوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنائے ہوئے ہے۔ کبھی اس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے تو کبھی سڑک پر ہزاروں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں اس انتظار میں دیر تک کھڑی رہتی ہیں کہ کب کوئی صاحب منصب اور صاحب اقتدار شخصیت اس راستے رے بہ حفاظت گزرے تو انھیں آگے بڑھنے کی اجازت ملے۔ اس وی وی آئی پی کلچر نے ہمارے شہروں کی کتنی ہی گلیوں اور راستوں کو عام شہریوں کے لیے بند کردیا ہے۔
    کسی مہذب معاشرے اور ملک میں کوئی حکم راں اور منصب ومرتبے والا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے اس کی حفاظت کے لیے راستہ بند کردیا جائے گا، کئی جہاز اس کی آمد پر ہی روانہ ہوگا، چاہے کتنی ہی دیر ہوجائے اور اس کے گھر اور اہل خانہ کو محفوظ بنانے کے لیے اردگرد کی گلیوں اور راستوں کو عام شہریوں کے لیے بند کردیا جائے گا۔ ایسا کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون، قواعد وضوابط سے خوف ناک انحراف شمار ہوگا، جس کی سزا منصب سے علیحدگی، نااہلی، سزا اور معاشرے کی لعنت ملامت کے طور پر ملے گی۔
    جہاں تک ہمارے ملک کا تعلق ہے تو ہمارے یہاں اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہی نہیں جاتا۔ ہزاروں لوگ چند افراد کی وجہ سے سڑکوں پر گھنٹوں کھڑے رہتے اور پریشان ہوتے ہیں، مگر کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں ہوتی، طیاروں کی پروازیں اعلیٰ شخصیات کی خاطر تاخیر کا شکار کردی جاتی ہیں، لیکن کوئی اس پر آواز نہیں اٹھاتا۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دہشت گردی کے جس ماحول میں ہم زندگی گزار رہے ہیں اس میں سرکاری حکام اور اہم شخصیات کو سیکیوریٹی دینے کی
    ضرورت ہے، مگر عام تحفظ عام شہری کے وقت، زندگی اور حقوق کی قیمت پر کیوں ہو؟ اس کا کیا جواز ہے؟


     



    Name:  209005-1000-14471607853439210-1000-1446450434antarctic.jpg
Views: 29
Size:  32.8 KB

        This post contain attachments.

    Attached Images  



Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. Culture is the arts .
    By rashid ali in forum Inspirations
    Replies: 0
    Last Post: 04-14-2015, 04:15 PM
  2. People & Culture
    By aaliya in forum Pictures
    Replies: 1
    Last Post: 08-02-2014, 09:11 PM
  3. Culture
    By Tahir Bati in forum Inspirations
    Replies: 0
    Last Post: 02-02-2013, 08:15 AM
  4. Culture
    By Tahir Bati in forum Inspirations
    Replies: 0
    Last Post: 01-16-2013, 09:02 AM
  5. work culture
    By lovely angel in forum Jokes
    Replies: 6
    Last Post: 06-20-2008, 11:20 AM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  



Get Daily Forum Updates

Get Most Amazing E-mails Daily
Full of amazing emails daily in your inbox
Join Nidokidos E-mail Magazine
Join Nidokidos Official Page on Facebook


Like us on Facebook | Get Website Updates | Get our E-Magazine