Name:  Khurram-Dastgir-Khan-1.jpg
Views: 1066
Size:  40.9 KB


 



موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 2 لاکھ گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کی گئیں" - وفاق وزیر خرم دستگیر کا آج قومی اسمبلی میں بیان۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان 2 لاکھ گدھوں کا گوشت کہاں گیا تو وفاقی وزیر نے ایک نظر سامنے سپیکر کی کرسی پر بیٹھے ایازصادق پر ڈالی، جنہوں نے گھبرا کر منہ نیچے کرلیا۔
پھر خرم دستگیر نے ایک نظر اپنے آس پاس بیٹھے ن لیگ کے اراکین پر ڈالی، سب آنکھیں جھکائے بیٹھے تھے،
پھر خرم دستگیر نے گیلری کی جانب نگاہیں دوڑائیں، وہاں چند ن لیگی کارکن بیٹھے تھے، خرم دستگیر کو اپنی طرف دیکھتے پایا تو ہاتھ ہلا کر نعرے لگانے لگ گئے، "دیکھو دیکھو کون آیا ۔ ۔ ۔ شیر آیا"
اب آنکھیں جھکانے کی باری خرم دستگیر کی تھی۔
سوال کرنے والے کو جواب مل چکا تھا!!!!
منقول