Name:  11998867_761077487330559_8356983645835170613_n.jpg
Views: 765
Size:  46.5 KB


 



ایک عورت یہ جاننا چاہتی تھی کہ اسے کے دامادوں میں سے کون اسے زیادہ پیار کرتا ہے- وہ کنویں پر پانی بھرنے گئی- بڑا داماد کنویں کے پاس ہی کھڑا تھا- اس نے کنویں میں چھلانگ لگا کر چلانا شروع کر دیا- بڑے داماد نے کنویں میں کود کر اسے بچا لیا- اگلی صبح داماد اٹھا تو اس کے صحن میں ایک بھینس بندھی ہوئی تھی جو اس کی ساس کی طرف سے اس کیلئے تحفہ تھا- کچھ دن بعد وہ دوبارہ کنویں پر گئی تو درمیان والا داماد قریب ہی موجود تھا- ساس نے خود کو کنویں میں گرایا اور بچاؤ بچاؤ چلانے لگی- درمیان والے داماد نے مشکل سے اسے بچایا- اگلے دن جب وہ بھی سو کر اٹھا تو اس کے صحن میں موٹر سائیکل کھڑی تھی جو داماد کیلئے ساس کی طرف سے تحفہ تھا- کچھ دن بعد ساس نے سب سے چھوٹے داماد کو آزمانے کیلئے کنویں میں چھلانگ لگائی- چھوٹا داماد سوچنے لگا کہ بڑے کو بھینس دی، درمیان والے کو موٹر سائیکل دی تو مجھے تو اب بس سائیکل ہی ملے گی جو کہ پہلے ہی میرے پاس موجود ہے سو اس نے ساس کو ڈوبنے دیا- اگلی صبح جب وہ اٹھا تو اس کے صحن میں مرسڈیز کھڑی تھی- یہ اس کے سسر کا اپنے پسندیدہ داماد کے لئے تحفہ تھا-