عزیز دوستو!
السّلام علیکم
اکیس سال پہلے ، 29دسمبر 1994ء کو، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور نے اپنے دروازے مریضوں کیلئے کھول دیئے۔ آج بھی ہم اپنے مشن’’ بطور ایک مثالی ادارہ، جدید علاج اور مرض کی شدت کم کرنے کے طبّی طریقوں کے ذریعے کینسر میں مبتلا مریضوں، قطع نظر کہ وہ اخراجات ادا کرسکتے ہیں یا نہیں، کو جدید معالجاتی سہولیات اور خدمات فراہم کرنا نیز طبّ سے وابستہ اور عام افراد کی تعلیم و تربیت اور کینسر کی وجوہات اور اس کے علاج پر تحقیق کرنا ‘‘ پر کاربند ہیں۔ تمام مشکلات کے باوجود، ہسپتال دنیا کا ایک ایسا منفرد ادارہ بن گیا جو اپنے 75 فیصدسے زائد مریضوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کینسر کے مفت علاج کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔اور یہ سب کچھ آپ کے اعتماد اور مستقل تعاون کی بدولت ہی ممکن ہوا۔
پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے کینسر کا ایک سپیشل ہسپتال کافی نہیں ہوسکتا لہٰذا ہم نے خیبرپختونخواہ میں پاکستان کے دوسرے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا، جہاں سے پنجاب کے بعد مریضوں کی سب سے بڑی تعداد علاج کیلئے ہسپتال آتی ہے۔ 2011ء میں ، خیبر پختونخواہ کی اُس وقت کی حکومت نے حیات آباد، پشاور میں ہسپتال بنانے کیلئے 50کنال زمین عطیہ کی۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ آپ کے بے لوث تعاون کی بدولت 4 ارب روپے کی لاگت سے 450,000سکوئر فٹ پر مشتمل سات منزلہ ہسپتال کی عمارت تکمیل کے قریب ہے۔ مریضوں کیلئے ہسپتال کو انشاء اللہ 29دسمبر 2015ء کو کھول دیا جائے گا، لیکن اس سے قبل، ہمیں ہسپتال کو جدید ترین آلات سے آراستہ کرنے کیلئے 80کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
پہلے فیز میں آؤٹ پیشنٹ کلینک، اِن پیشنٹ رومز، انتہائی نگہداشت یونٹ، کیموتھراپی بے، ایمرجنسی اسیسمنٹ روم کی خدمات میسر ہوں گی۔ مزید برآں ریڈیالوجی، پیتھالوجی( لیبارٹری) اور سپورٹ کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ہسپتال ان تمام مذکورہ خدمات میں اضافہ جاری رکھے گا، اس کے ساتھ ساتھ ریڈیو تھراپی اور سرجیکل اونکولوجی کی خدمات کا آغاز بھی کر دیاجائے گا۔
پچھلے چند برسوں میں، بنی نوع انسان کی اچھائی کے بارے میں میرا یقین مزید پختہ ہو گیا۔ آج مجھے آپ کی مدد چاہئے۔ آئیں پشاور میں پاکستان کے دوسرے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی تکمیل کیلئے دل کھول کر عطیات دیں جو کہ آنے والے سالوں میں ہزاروں قیمتی زندگیوں کو بچانے کا باعث بنے گا۔ آپ نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا اور مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ آپ ایک بار پھر تاریخ دُہرائیں گے اور ہسپتال کی بے لوث مدد کریں گے جس طرح آپ نے ماضی میں کئی بارکی۔
آپ کا مخلص
عمران خان
چیئرمین، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ
‪#‎LetsRepeatHistory‬ ‪#‎EquipShaukatKhanumPeshawar‬
Click here to read the English version: http://bit.ly/1lstzcI
For information on how to donate please follow the links
Pakistan: http://bit.ly/1hdlKP4
Gulf: http://bit.ly/1mc56mq
UK: http://bit.ly/PQrmqX
USA: http://bit.ly/1rEFPCC
Canada: http://bit.ly/1Fmy64I
Other countries: http://bit.ly/1pNS4RL
Name:  12239523_1238831486159269_4492226133594056016_n.jpg
Views: 971
Size:  30.1 KBName:  12278829_1238831519492599_4261068739748881926_n.jpg
Views: 867
Size:  101.7 KBName:  11221889_1238831496159268_4194573607810637221_n.jpg
Views: 845
Size:  121.7 KB