Name:  salman-khan-09.jpg
Views: 28
Size:  465.6 KB


 


بھارت میں کوئی بھی پاکستانیوں کوپرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا، سلمان خان


ممبئی: پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوزسلوک کے خلاف سلمان خان بھی میدان میں آگئے اور بالی ووڈ اسٹار کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پرفارم کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اگر کوئی فنکار بھارت آکراپنی اداکاری کے ذریعے رواداری کا پیغام دینا چاہتا ہے تو اسے بھارت آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، فن اور ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی جب کہ ثقافت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
سلمان خان نے کہا کہ فن کا تعلق عام لوگوں سے ہے، بھارت کے پروگراموں کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملتی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے بہت بہتر ہے جب کہ بھارت میں بھی لوگ پاکستانی چینلز دیکھنا چاہتے ہیں اس طرح پاکستانی چینلزبھی بھارت میں آن ائیر ہونا چاہیے۔
دوسری جانب دبنگ خان نے بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیتا کو بلقیس ایدھی جتنی محبت گھر والوں سے بھی ملنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ کم محبت ملنے پر گیتا پاکستان واپس جانے کا مطالبہ کردے۔ انہوں نے گیتا کا خاندان نہ ملنے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بھارت میں جاکر کام کرنیوالے پاکستانی فنکارعدم تحفظ کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں