جو ہوا اچھا ہوا : حنیف سمانا
Name:  1610997_879578265452938_5123042379912306379_n.jpg
Views: 1096
Size:  17.4 KB
میں نے اس عورت کو سب سے پہلے پی ٹی وی کے ایک انگریزی ٹاک شو میں دیکھا جس میں ایک میزبان اور ایک اور مہمان کے ساتھ ریحام بھی بیٹھی ہوئی تھی... اس وقت اس کے نام کے ساتھ لفظ "خان" دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی ... میں شکل صورت، لباس اور انگریزی کے بہتر تلفظ کی وجہ سے اسے کوئی غیر ملکی سمجھا تھا...پھر اس کے بعد جون یا جولائی ٢٠١٣ میں غالبا"میں نے اسے آج چینل کے پروگرام میں میزبانی کرتے دیکھا.... اس وقت میرے علم میں یہ بات آئی کہ یہ کوئی پاکستانی خاتون ہے ...
ہاں جب خان صاحب کے ساتھ اس کا نام آنے لگا تو مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ یہ خان صاحب کے calibre کی تو نہیں ہے.... خان صاحب کی شادی تو کسی ملک کی شہزادی سے ہونی چاہئیے تھی..... یا پھر کسی غریب مزدور کی گمنام، گھریلوں، پردہ دار لڑکی سے.
بہرحال ... شادی کے چند دن بعد ڈان نیوز کے پروگرام میں دونوں میاں بیوی کو دیکھا... خان صاحب اس پروگرام میں مہمان تھے اور ریحام میزبان... اس پروگرام کے دوران میں نے اس خاتون کو غور سے دیکھا... اس کی body language بہت کچھ بتارہی تھی.... جبکہ خان صاحب بیچارے سیدھے سادے شرمیلے سے نظریں جھکا کے بیوی کو بھی جواب دے رہے تھے... اس وقت ہماری بیگم بھی ہمارے برابر میں بیٹھ کے پروگرام دیکھ رہی تھیں... وہ کہنے لگیں...
"کتنا پیارا جوڑا ہے..."
میں نے ہنستے ہوئے کہا....
"ہاں.... بشرط ہے کہ برقرار رہے"
بیگم نے حیرت سے میری طرف دیکھا...
"یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ؟ اللہ نہ کرے کہ یہ الگ ہوں"
میں نے کہا...
"میری بھی یہی دعا ہے... لیکن مجھے لگتا نہیں کہ یہ عورت عمران کے ساتھ چل سکے"
بیگم نے پوچھا..
"یہ آپ کیسے کہہ رہے ہیں؟"
میں نے کہا..
"مجھے یہ عورت بہت شاطر لگ رہی ہے... عمران بہت ہی سیدھا سادہ انسان ہے ... یہ اسے بیچ کھائے گی"
بیگم کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا...کہنے لگیں..
"عمران نے بھی کچھ سوچ سمجھ کے ہی شادی کی ہوگی"
میں نے کہا...
"بعض اوقات انسان بہت سے فیصلے دل سے کرتا ہے... عقل سے نہیں.... یہ فیصلہ بھی مجھے ایسا ہی لگتا ہے"
بیگم کہنے لگیں ..
"عمران بھی کوئی بیس پچیس سال کا کھلنڈرا نوجوان تو ہے نہیں کہ جسے love at first sight ہوگیا ہو... ساٹھ سال کا جہاندیدہ مرد ہے"
میں نے ہنستے ہوئے کہا...
"تمہیں نہیں پتا ہم مردوں کی کسی بھی عمر میں مت ماری جاسکتی ہے.... رہی بات love at first sight تو وہ تو دن میں کئی بار ہوتا ہے "
بیگم ایک دم سے غرائیں..
"آپ کو بھی ؟"
میں نے معصومیت سے کہا...
"ارے نہیں نہیں .... میں تو غیر شادی شدہ مردوں کی بات کر رہا ہوں... مجھے تو Hate at First Sight ہوتا ہے ہاہاہاہا "
اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا....پچھلے ہفتے جب تمام ٹی وی چینلز ان کی طلاق کی بریکنگ نیوز دے رہے تھے....
بیگم نے کہا....
"آپ نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ نہیں ٹکے گی"
میں نے کہا...
"مانتی ہو؟ ہم بھی پہنچے ہوئے پیر ہیں نا؟ لیکن شکر ہے خدا کا کہ یہ جلد ہوگیا... اور اس لئے اس کا Collateral damage بھی کم ہوا.... اگر کچھ وقت گزر جاتا تو بہت نقصان ہوتا."
بیگم نے کہا...
"ہاں.... اللہ جو کرتا ہے... اچھا ہی کرتا ہے"