سرخاب (دیکھیے، پڑھیے اور بچوں کے ساتھ شئیر کیجیے۔)



 


Name:  11059952_913951738711924_2551884452926959541_n.jpg
Views: 1211
Size:  79.2 KBName:  12027747_913951665378598_3351979274005110501_n.jpg
Views: 1190
Size:  149.4 KBName:  12032179_913951772045254_1585618723404038977_n.jpg
Views: 1165
Size:  82.3 KBName:  12039708_913951802045251_3789953267411537977_n.jpg
Views: 1170
Size:  45.8 KBName:  12046988_913951595378605_5932796712214786161_n.jpg
Views: 1313
Size:  96.6 KB


سرخاب کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین پرندوں میں ہوتا ہے۔ دنیا میں بھر میں سرخاب کی مختلف قسمیں پائی جاتی ہے۔ جس میں سنہرا سرخاب، عام سرخاب، اور پٹے دار سرخاب بہت مشہور ہیں۔
سرخاب پاکستان کے کھیتوں اور کھلیانوں میں بکثرت پایاجاتا ہے۔ رات میں اونچے درختوں پر بسیرا کرتا ہے اور دن بھر کھیتوں اور جھاڑیوں میں اپنی خوراک تلاش کرتا ہے ۔نر سرخاب مادہ کے مقابلے زیادہ خوبصورت اوردلکش ہوتا ہے۔ سنہرے سرخاب کی وجہ شہرت سنہرے بالوں کی چوٹی کی ہے جو سرخاب کے سر سے لے کر گردن کے پچھلے حصّے تک ہوتے ہیں۔ زردی مائل بھورے رنگ کی دم سرخاب کی خوبصورتی اور لمبائی میں اضافہ کرتی ہے۔ سرخاب کے پر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ضرب المثل کی حیثیت رکھتے ہیں۔اردو زبان میں بھی سرخاب کے پروں کو تشبیہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔سرخاب کی پسندیدہ خوراک دانہ ، اناج، سنڈی اور کیڑے مکوڑے ہیں۔اگر آپ سرخاب کو دیکھنا چاہیں تو اسکے لیے بہترین وقت صبح کا ہے جب یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔


طفلی ایجوکیشن نے ،سرخاب کی خوبصورتی اور انفرادیت کی بنیادپر ،اپنی تیار کردہ درسی کتب کو سرخاب کے نام سے موسوم کیا ہے۔اردو کیلئے سرخاب اردو اور انگلش کے لئے Pheasant Englishکی سیریز متعارف کرائی ہے ۔ یہ درسی کتب سرخاب ہی کی طرح دلکش رنگوں پر مشتمل اور نہایت دیدہ زیب ہیں، اور بچوں کی تمام تعلیمی ضروریات کو عمدگی سے پورا کرتی ہیں۔