Name:  11236420_1585517631701736_5607192893147883433_n.jpg
Views: 1143
Size:  78.2 KB



چند دنوں سے خبر سوشل میڈیا پر گرم تھی کہ ’’سید زید ھامد ‘‘کو سعودی عرب میں عمرہ کر نے کے دوران گرفتار کر لیا گیا مخلف ذرائع سے جب اس کی تصدیق کی گئی تو یہ بات حیققت پر مبنی ثابت ہوئی بہت دیر سے سوچ رہا ہوں کہ آخر ان کا جرم کیا تھا ؟پاک فوج کے حق میں ہر وقت بولنا ؟دہشت گردوں وک دہشت گرد کہنا ؟
تکفیریوں کی مذمت ؟شائد اس جیسے اور بھی بہت سے جرائم ان کے نامہ اعمال میں شامل ہوں بدقسمتی سے ہم پاکستانی اپنی عوام اپنے لوگوں کی حفاظت کر نے کے اہل ہی نہیں سعودی حکام نے سید زید حامد کو کویں حراست میں لیا ان کا جرم بلکہ جرائم تو میں اوپر بیان کر چکا ہوں مگر ان کا ایک بڑا اور ناقابل معافی جرم تو میں نے بیان ہی نہیں کیا ... جی ہاں وہ یہودیوں کے سب سے بڑے مخالف اور ان کے مظالم کو میڈیا کے ذریعے بے نقاب کر نے والے شخص تھے جب کہ جہاں انہیں حراست میں لیا گیا وہ یہودیوں کی پسندیدہ جگہ بن چکی ہے سعودی عرب کے حکمران اپنی غیرت ، حمیت اور خوداری یہودیوں کے ہاتھوں فروخت کر چکے ہیں جب کہ سید زید حامد کا یہ بھی جرم کوئی کم ہے کہ وہ پاکستانی فوج اور ’’آئی ایس آئی‘‘ کے سب سے بڑے سپورٹر ہیں ٹی وی ٹاک شوز میں ان کا دبنگ لہجہ بھلا پاکستانی ھکمرانوں کو کیسے پسند آ سکتی تھی ... بھارتی لابی ، ظالمان امریکہ اسرائیل خود سعودی عرب کی آنکھ میں کانٹا بن کر کھٹکنے والے سید زید حامد محب وطن پاکستانی اور دل میں قوم کا درد رکھنے والے شخص ہیں ؤل سعود کی جانب سے ان کی گرفتاری اپنے پیچھے سیکڑوں سوال چھوڑ گئی ہے جب کہ پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی کی بات ہی چھوڑیئے جو حکمران کراچی میں چودہ سو لاشوں کو دیکھ کر بھی غیرت نہ کھائیں ان سے ہمدردی کی توقع رکھنی فضول ۔۔۔ہونا تو یہ چا ہیے کہ ہر محب وطن پاکستانی جو پاک فوج سے ہمدردی اور محبت رکھتا ہے وہ اس ظلم کے خلاف احتجاج کی صدا بلند کریں اور اپنی غیرت ملی کا ثبوت دیں ورنہ کل آپ بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں ... سید مخدوم زیدی