Name:  Jamat-Islami-Google-Ad.jpg
Views: 903
Size:  23.5 KB

این اے دو سو چھیالیس کا رزلٹ آگیا ۔۔۔۔۔۔


کراچی کے شھریوں کو مبارکباد پیش کرتا ھوں ، کہ انھوں نے خوف کی زنجیریں توڑیں ، الیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے گھر سے باھر نکلے۔


رینجرز کو مبارکباد پیش کرتا ھوں کہ انھوں نے الیکشن میں امن و امان قائم رکھنے میں سندھ حکومت کی مدد کی


نون لیگ کو مبارکباد پیش کرتا ھوں کہ انھوں نے جماعت اسلامی کی سپورٹ کا اعلان کرکے ایک تیر سے دو شکار کیے ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے لیڈرشپ کے تعلقات میں نہ صرف شگاف ڈالنے میں کامیاب ھوئے ، بلکہ جماعت کو بھی آس امید دلادی کی "مسلم" لیگ بھی انکے ساتھ ھے اس لیے جماعت "اسلامی" کے جیتنے کے مواقع اور زیادہ بڑھ گئے ھیں۔


اور اخر میں جماعت اسلامی کو بھی لکھ لکھ مبارکباد پیش کرتا ھوں کہ انھوں نے ایک دفعہ پھر اپنی سادگی اور بھولے پن کی ایک اعلی مثال قائم کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


آخر میں آپ کو وھی لطیفہ سناوں گا کہ ایک شخص نے بندر پالا ، اور اس پر خوب خیال رکھا ، اسے بھی اپنے مالک سے محبت ھوگئی ، ایک دفعہ وہ کسی سفر پر جارھے تھے ، راستے میں مالک کو نیند آگئی ، سوتے ھوئے اسے ایک مکھی تنگ کرنے لگی ، بندر نے اس مکھی کوھٹانے کی بہت کوشش کی ، آخر میں تنگ آکر اسنے مالک کا چاقو اٹھا لیا ، اور مالک کی ناک پر بیٹھی مکھی پر وار کردیا۔۔۔۔۔۔۔


میں نھیں جانتا کہ اس کہانی میں بندر کون ھے ، مکھی کون اور چاقو کون ، پر ایک بات جانتا ھوں کہ بیواقوف دوست چاھے کتنا بھی مخلص ھو ، اس سے عقلمند دشمن اچھا ھے ، کیونکہ عقلمند دشمن آپ کو عقل سکھاتا ھے ، اور بیواقوف دوست کی سادگی اور بھولاپن آپکو نقصان پہنچا سکتی ھے۔





 



Name:  ji.jpg
Views: 116
Size:  49.7 KB