Results 1 to 1 of 1

Thread: سالہ بچوں کے لیے دعائے مغفرت کیسی؟

  1. #1
    Member Array carefree's Avatar
    Join Date
    Feb 2012
    Posts
    3,505
    Country: Canada
    Rep Power
    9

    سالہ بچوں کے لیے دعائے مغفرت کیسی؟


    جب تک آپ یہ تحریر پڑھیں گے جنازے اٹھ چکے ہوں گے۔


    قبروں پر پانی چھڑکنے کے بعد پھول چڑھائے جاچکے ہوں گے۔ مائیں ان بچوں کی تصویروں کو چوم کر بےحال ہوں گی جنہیں انہوں نے صبح سبز کوٹ میں، یا سبز جرسی میں اور لڑکیوں کو سبز چادر پہنا کر سکول بھیجا تھا اور اب جنہیں دفنانے کے بعد مرد لوگ قبرستانوں سے واپس آرہے ہیں۔سرد موسم میں ماؤں کو ویسے بھی بچوں کی پڑھائی سے زیادہ یہ فکر ہوتی ہے کہ انہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے۔ ان بچوں کو شہید کہا جا رہا ہوگا۔ شہید سیدھے جنت میں جاتے ہیں تو یہ کہہ کر دلوں کو تسلی دے لیتے ہیں کہ پشاور کی سردی ان بچوں کی قبروں کے اندر نہیں پہنچے گی۔پشاور میں ایک انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس بھی ہو چکا ہوگا جس میں انتہائی سخت الفاظ میں اس قتل عام کی مذمت کی جائے گی۔شاید طالبان کا نام لیا جائے یا انہیں قوم اور ملک کا دشمن جیسا تخلص عطا کیا جائے اور انہیں صفحۂ ہستی سے مٹانے کا عزم دہرایا جائے۔ یقیناً اس انتہائی اہم اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کیے جائیں گے لیکن اجلاس کے آغاز میں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت پڑھی جائے گی۔میرا خیال ہے یہ دعا غیر ضروری ہے۔میٹرک کرنے والے یا مڈل سکول میں پڑھنے والے یا پرائمری جماعت کے طالب علم نے آخر کیا گناہ کیا ہوگا کہ اس کی کی بخشش کے لیے دعا مانگی جائے۔
    پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے درخواست ہے کہ وہ ان بچوں کی آخرت کے بارے میں پریشان نہ ہوں اور جب کل دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں تو اپنی مغفرت کی دعا مانگیں اور دعا کے لیے ان ہاتھوں کو غور سے دیکھیں کہ ان پر خون کے دھبے تو نکول میں میٹرک کی الوداعی تقریب بھی چل رہی تھی۔ اس تقریب میں ہو سکتا ہے کہ کسی نے کوئی غیر مناسب گانا گا دیا ہو۔اگلے ہفتے سے سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہیں کئی بچوں نے اپنے رشتہ داروں کے پاس چھٹیاں گزارنے کا پروگرام بنایا ہو گا جہاں پر ساری رات فلمیں دیکھنے یا انٹرنیٹ پر چیٹ کرنے کے منصوبے ہوں گے۔آخر سولہ سال تک کی عمر کے بچے اور بچیاں کیا گناہ کرسکتے ہیں جس کے لیے اس ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ہاتھ اٹھا کر دعائے مغفرت کرے؟ہوسکتا ہے سکول میں ایک دوست نے دوسرے سے وعدہ کیا ہو کہ چھٹیوں کے بعد ملیں گے۔ اب ان میں سے ایک واپس نہیں آئے گا کیوں کہ وہ پشاور کی مٹی میں ایک ایسی سرد قبر میں دفن ہے جو کہ ایک ایسا کلاس روم ہے جہاں کوئی کلادعا کے لیے ان ہاتھوں کو غور سے دیکھیں کہ ان پر خون کے دھبے تو نہیں۔



     
    Last edited by carefree; 12-18-2014 at 08:47 PM.

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 08-18-2014, 08:46 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 01-19-2014, 11:18 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 08-20-2013, 04:14 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 07-29-2012, 03:48 PM
  5. اقبال تیرے دیس کا حال کیا سناوں؟
    By aamirbati in forum Shair-o-Shairi
    Replies: 0
    Last Post: 10-26-2011, 10:35 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •