چینی سی گڑیا سی وہ
چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی
میری جانب آتی ہے ،تو !
اس کے لبوں پر ایک ستارہ کھلتا ہے!!
" پا پا"
اللہ ..... اس آواز میں کتنی راحت ہے !
ننھے ننھے ہاتھ بڑھا کر
جب وہ مجھ کو چھوتی ہے ، تو یوں لگتا ہے !!
جیسے میری روح کی ساری سچائی
اس کے لمس میں جاگ اٹھی ہے ۔


امجد اسلام امجد