دو دن پہلے خوشاب سے تعلق رکھنےو الے تحریک انصاف کےسابق ٹکٹ ہولڈر امیر مختارسنگھا کو لاہور سے اغواء کرلیا گیا ہے۔اعجاز چوہدری اور تحریک انصاف پنجاب کے عہدیداران دو دن سے بازیاب کرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی۔


 



امیر مختارسنگھا پرپریشر تھا کہ وہ ضمنی الیکشن میں سمیرا ملک کے بیٹے عزیر ملک کی حمایت کریں لیکن اس نے ایسا کرنے سےانکار کردیاجس پر اسے مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں ، جس پر وہ خوشاب چھوڑ کر لاہور آگیا لیکن
یہاں پر بھی اسے اغوا کرلیا گیا ہے۔