Results 1 to 5 of 5

Thread: extremeism by Bangladesh Govt..

  1. #1
    Moderator Array mahima's Avatar
    Join Date
    Jan 2007
    Age
    30
    Posts
    10,670
    Country: Pakistan
    Rep Power
    21

    extremeism by Bangladesh Govt..




  2. #2
    Moderator Array mahima's Avatar
    Join Date
    Jan 2007
    Age
    30
    Posts
    10,670
    Country: Pakistan
    Rep Power
    21
    Name:  Thumbnail_image754 Dec. 13 12.07.jpg
Views: 23
Size:  114.3 KBName:  Thumbnail_image755 Dec. 13 12.08.jpg
Views: 19
Size:  125.7 KBName:  Thumbnail_image756 Dec. 13 12.08.jpg
Views: 23
Size:  86.8 KB

  3. #3
    Member Array Naveed Farooq's Avatar
    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    1,179
    Rep Power
    8



    Note :- All Nidokidos friends are requested to like our facebook Page




    شہید عبدالقادر مولا کے آخری لمحات۔ اطمینان اور سکون کے ساتھ ، مسکراتے ہوئے پھانسی گھاٹ کی طرف جاتے ہوئے جیسے انھیں اسی کی تلاش تھی۔ اللہ والے مسکرا کر ہی شہادت کو گلے لگاتے ہیں۔ الحمدللہ

  4. #4
    Administrator Array admin's Avatar
    Join Date
    Nov 2006
    Location
    Khanewal
    Posts
    7,266
    Country: Pakistan
    Rep Power
    10
    ملا عبدالقادر کی پھانسی پر دُکھ تو ضرور ہوا، لیکن اس دُکھ میں ایک سرور بھی ہے۔ وہ طبعی موت مرتے تو کتنے سال مزید زندہ رہتے؟ لیکن ان کے لہو نے اپنوں او رغیروں کا چہرہ مزید واضح کردکھایا۔

    اگر سعودی عرب ترکی کی بھاگ دوڑ کے 10 فیصد بھی کردار ادا کرتا تو یقیناًیہ سانحہ پیش نہ آتا۔

    پاک فوج نے سید منور حسن کے بیان پر جتنی پھرتی دکھائی اور چینلوں کو 24 گھنٹے کے لیے ٹھیکے پر لیا، اگر پاک فوج اس طرح کا 20 فیصد بھی کردار ادا کرتی تو یہ خبر سامنے نہ آتی۔

    سعودی عرب، پاک فوج اور اہالیان پاکستان نے ان کے ساتھ جو بے وفائی کی، وہ بھول جانے کے قابل نہیں۔

  5. #5
    Administrator Array admin's Avatar
    Join Date
    Nov 2006
    Location
    Khanewal
    Posts
    7,266
    Country: Pakistan
    Rep Power
    10


    میں عبدالقادر ملا ہوں۔ مجھے پہچانو۔ مجھے جانو۔ مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر تمہارے ساتھ ہوتا ہوں۔ میں اقتدار کی جنگ میں مارا جانے والا شہید نہیں ہوں۔ میں خاندانی جائیدادکی تقسیم میں کثرتِ شراب نوشی سے کتے کی موت مرنے والا شہید نہیں ہوں، میں جیجا کے ہاتھوں قتل ہونے والا شہید نہیں ہوں،میں اقتدار کی ہڈی چھن جانے پر مار شل لاء مارشل لاء بھونکنے والا نہیں ہوں۔ میں عبدالقادر ملا ہوں۔ مجھے پہچانو۔ مجھے جانو۔ مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔ میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر تمہارے ساتھ ہوتا ہوں۔ میرا جُرم صرف اتنا ہے کہ میں اسلام کے نام پر بننے والے مُلک کا رکھوالا ہوں، اور اس کے لیے میں اپنی سب سے قیمتی چیز، اپنی جان قربان کر سکتا ہوں۔میں نے اپنی جان محمد مصطفیٰ ﷺ پر نازل ہونے والے قرآن کی نام پر بننے والے مُلک کو متحد رکھنے کے جُرم میں قربان کی ہے، اور اسی راہ میں بیس ہزار سے زائدجان کی قربانی کرنے والوں کا ساتھی بن رہا ہوں۔ مُجھے پہچانو، مُجھے اچھی طرح دیکھ لو اے ساکنانِ پاکستان۔ میں عبدالقادر ملا ہوں۔ مجھے پہچانو۔ مجھے جانو۔ مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔ میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر تمہارے ساتھ ہوتا ہوں۔ ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم اغیار کی تاریخ سے میری کوئی مثال لا سکو تو ضرورلانا۔ہاں لیکن اُس تاریخ سے جس کا میں وارث ہوں، اُس سے تمہیں ہزاروں مثالیں مل جائیں گی۔ تمہیں یاد ہے۔۔۔۔ نہیں تمہیں یاد کہاں، تمہیں تو بھارتی اداکاراؤں کے رقص کے انداز یاد ہیں۔ میں تمہیں بتاتا ہوں میں نے ہی بدر میں اُس وقت کے ابو جہل کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے پوچھا تھا کہ اگرچہ میں کم عمر ہوں لیکن مُجھے وہ لعین بتاؤ، جو میرے آقا کو بُرا بھلا کہتا رہتا تھا، جی ہاں وہ میں ہی تھا، ابو جہل تک پہنچنے میں جب میرا کٹا بازو جہاد کہ راہ میں حائل ہوا، تو میں نے اپنے ہی پاؤں کے نیچے رکھ کر اُس بازو کو کیسے اپنے جسم سے الگ کیا تھا، اور پھر اس گستاخِ رسول تک پہنچ کر اس کو جہنم واصل کیا تھا، جی ہاں وہ میں ہی تو تھا۔ پھر تمہیں یاد نہ ہو، وہ میں ہی تھا جس نے احد میں برستے نیزوں اور اڑتے تیروں کے سامنے اپنی کمر کی تھی اور میرا ماتھا، جی ہاں میرا ماتھا، میرے آقا ﷺکے ماتھے سے جُڑا ہوا تھا اور میرے ہونٹوں پر مُسکراہٹ تھی۔ جی ہاں تا کہ میرے آقا کو میرے کرب کا پتہ نہ چلے اور اس کے لیے میں نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجا لی تھی۔ یہ میں ہی تھاجو کربلا کے میدانِ نواسہء رسول پر جان وار گیا تھا اور رہتی دنیا تک مرد حر کا خطاب پا گیا۔ میری لاش کو مسلا گیا، مجھے نیزے کی انی پر بازاروں میں گھمایا گیا۔ لیکن میں پھر بھی زندہ ہوں۔ میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر زندہ رہا، اور ہر ہر بام کو، ہر ہر گام کو اپنے خون سے دھوتا رہا۔ مُجھے غور سے دیکھو اے اہلِ پاکستان، میں عبدالقادر ملا ہوں۔ مجھے پہچانو۔ مجھے جانو۔ مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔ میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر تمہارے ساتھ ہوتا ہوں۔ یہ کوئی نئی رسم نہیں ہے، میں یہ رسمِ شبیری ادا کرتا آیا ہوں۔ نہ اُن کے ڈھب نئے ہیں نہ اپنی رسم نئی، میری تو ایک ہی خواہش ہے کہ آخرت میں جب اٹھایا جاؤں تو اپنے آقائے نامدار ﷺ کے سامنے کھڑا ہوں، اور وہ مجھے دور سے دیکھ کر کہیں، کہ عبدالقادر ملا، تم نے مُجھے خوش کر دیا۔ میں قادر کا بندہ ہوں، جو موت اور زندگی سب پر قادر ہے۔وہ نہ چاہتا تو کیا دنیا کے یہ سارے کتے مل کر بھی مجھے پھانسی پرلٹکا سکتے تھے؟ لیکن اگر یہ اُس مالکِ دو جہاں کا فیصلہ یہی ہے تو پھر سرِ تسلیم ِ خم ہے۔میں عبدالقادر ملا ہوں۔ مجھے پہچانو۔ مجھے جانو۔ مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔ کیوں کہ میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر تمہارے ساتھ رہا ہوں۔ نثار میں تیری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اُٹھا کے چلے جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظر جھُکا کے چلے جسم و جان بچا کے چلے میں عبدالقادر ملا ہوں۔ مجھے پہچانو۔ مجھے جانو۔ مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر تمہارے ساتھ ہوتا ہوں۔ ۔ جب گلش کو خون کی ضرورت پڑی سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی پھر بھی کہتے ہیں ہم سے یہ اہلِ چمن یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں میں عبدالقادر ملا ہوں۔ مجھے پہچانو۔ مجھے جانو۔ مجھے اچھی طرح دیکھ لو۔میں تاریخ کے ہر ہر موڑ پر تمہارے ساتھ ہوتا ہوں۔ میں اقتدار کی جنگ میں مارا جانے والا شہید نہیں ہوں۔ میں آقائے نامدار محمد ﷺ کی شان پر قربان ہونے والا خوش قسمت ہوں۔ میری قسمت پر رشک کرو۔ میں عبدالقادر ملا ہوں۔ انّا للہ و انّا الیہِ راجعون




    Name:  Thumbnail_image797 Dec. 13 15.27.jpg
Views: 21
Size:  86.4 KB

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. Bangladesh !
    By sadia in forum Audio Video
    Replies: 0
    Last Post: 08-21-2013, 03:52 AM
  2. Bangladesh
    By sadia in forum Audio Video
    Replies: 0
    Last Post: 05-01-2013, 04:05 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 01-23-2013, 06:40 PM
  4. Bangladesh Honey Hunting
    By sadia in forum Audio Video
    Replies: 0
    Last Post: 04-12-2012, 07:56 PM
  5. Travelers in Bangladesh
    By sadia in forum Audio Video
    Replies: 0
    Last Post: 02-01-2011, 05:43 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  



Get Daily Forum Updates

Get Most Amazing E-mails Daily
Full of amazing emails daily in your inbox
Join Nidokidos E-mail Magazine
Join Nidokidos Official Page on Facebook


Like us on Facebook | Get Website Updates | Get our E-Magazine