Results 1 to 2 of 2

Thread: Aik Darwaish Ki Ibbadat......

  1. #1
    Member Array carefree's Avatar
    Join Date
    Feb 2012
    Posts
    3,505
    Country: Canada
    Rep Power
    9

    Aik Darwaish Ki Ibbadat......

    ایک درویش ساری رات عبادت کرتا رھا.. صبح ھوئی تو اس نے دعا کے لیے ھاتھ اٹھاۓ اور اپنی حاجات اپنے رب سے بیان کرنے لگا.. لیکن غیب سے آواز آئی کہ تیری دعا قبول نہ ھوگی.. فضول وقت برباد نہ کر..

    دوسری رات درویش پھر عبادت میں مشغول رھا اور صبح کے وقت پہلے دن کی طرح دعا میں مصروف ھوگیا..

    اسکے ایک مرید کو یہ بات معلوم ھوگئی تھی کہ ھاتف غیب نے میرے مرشد کی دعاؤں کے رد کیے جانے کی خبرسنا دی ھے.. وہ درویش کو دعا میں مصروف دیکھ کر بولا.. " جب آپکو معلوم ھو چکا ھے کہ دعا قبول نہ ھوگی تو کیوں مشقت اٹھاتے ھیں..؟...

    درویش نے مرید کی بات سنی تو آنکھوں سے اشک رواں ھوگئے.. وہ گلوگیر آواز میں بولا.. " تو ٹھیک کہتا ھے.. مجھے دھتکاردیا گیا ھے.. لیکن میں کیا کروں کہ اس دروازے کے سوا کوئی اور دروازہ بھی تو نہیں ھے..


     


    اگر خدا نے میری طرف توجہ نہیں کی اور میری دعا قبول نہیں کی تو تو یہ خیال نہ کر کہ میں اسکا در چھوڑ کر کہیں اور چلا جاؤں گا.. میرا تو اور کوئی ٹھکانہ ھی نہیں..!! "

    مرد دانا کبھی بھی اور کسی بھی حالت میں اللہ کے سوا کسی کو اپنا حاجت روا خیال نہیں کرتا.. چاھے وہ بامراد ھو یا نامراد رھے.. اسکی پیشانی صرف اور صرف مالک حقیقی کی چوکھٹ پر ھی سجدہ ریز رھتی ھے.. اگر دعا قبول نہیں بھی ھوتی تو بھی اللہ سے نا امید نہیں ھوتا بلکہ اپنی خامی سے آگاہ ھو کر پھر دست دعا بلند کرتا ھے..!!

    " حکایات شیخ سعدی

  2. #2
    Member Array Naveed Farooq's Avatar
    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    1,179
    Rep Power
    8
    subhanAllah

    مجھے دھتکاردیا گیا ھے.. لیکن میں کیا کروں کہ اس دروازے کے سوا کوئی اور دروازہ بھی تو نہیں ھے..

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. urdu - Darwaish Logg
    By Tahir Bati in forum Religion
    Replies: 0
    Last Post: 01-29-2013, 08:40 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •