Results 1 to 4 of 4

Thread: Altaf Hussain K Naam......

  1. #1
    Member Array carefree's Avatar
    Join Date
    Feb 2012
    Posts
    3,505
    Country: Canada
    Rep Power
    9

    Altaf Hussain K Naam......

    الطاف حسین کے نام میرا دوسرا خط،،،
    -------------------------------


     


    اخبارات کے ذریعے علم میں آیا ہے کہ آپکی اک کتاب "فلسفہء محبت" کی تقریب پزیرائی منعقد ہوئی ہے جس میں برخوردار دانشوروں کا ریوڑ بھی ہنکا کر لایا گیا تھا جس میں نمایاں تر پیرزادہ قاسم تھے ، وہی صاحب کہ جنہوں نے جامعہ کراچی کی وائس چانسلری پانے اور برقرار رکھنے کی کاوش میں بیغیرتی اور علم دشمنی کے سبھی پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے تھے اور جنکا خاص کارنامہ یہ تھا کہ رحمان ملک جیسےنابکار اور جاہل مطلق کو جامعہ کراچی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند سے نوازا تھا،،، گویا جسے یہ خلعت پہنائی گئی وہ بھی گدھا اور جسنے پہنائی وہ اس سے بڑا گدھا،،،

    جہاں تک میرے اس خط کا تعلق ہے اسکا سبب آپکی کتاب کے نام کو دیکھ کر میرے اندر بپا ہونے والا ایک فوری اندرونی بھونچال ہے،،، ہنسی کا بھونچال،،، کیونکہ اسکےنام کو دیکھیں اور برسر زمین حقائق کو دیکھیں تو یہ دونوں ایکدوسرے کی ضد ہیں ،،،، آپکے اس "فلسفہ محبت" نےکتنی قبریں آباد کی ہیں اور کتنی ماؤں کی گود اجاڑی ہے کتنی بیوائیں تخلیق کی ہیں کتنے بچوں کو انکے باپ کے سائے سے محروم کیا ہے، یہ کسے نہیں معلوم،،، 19 اگست کی رات جب آپکے کارکنوں نے مجھے قتل کی دھمکیاں دی تھیں تو میں نے اسی فیسبک پہ سارا احوال لکھدیا تھا،،، لیکن آپکے اور آپکی نام نہاد رابطہ کمیٹی کے کان پہ جوں بھی نا رینگی،،، کسی نے زحمت ہی نا کی کہ ان مردودوں کی گوشمالی اور میری تالیف قلب کا اہتمام کیا جاتا،،،، مجھے چھوڑیئے ، لندن کی پناہ گاہ سے نکلیئے اور کراچی کی اردو اسپیکنگ آبادیوں میں جاکر دیکھیئے کہ آپکے "حق پرست ساتھی بھائیوں" نے کس طرح لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے .. اب بھی قربانی کی کھالیں کس طرح وصول کی جاتی ہیں اب بھی فطرے اور زکاۃ کی پوری پوری رسید بکس کس طرح عوام کی جیبوں میں ٹھونسی جاتی ہیں اور ذرا سی لیت ولعل کرنے پہ کسقدر دھمکیوں اور مغلظات سے نوازا جاتا ہے، ،،،

    ایک پہلو اور بھی ہے اس تنظیمی ظلم کا،،، کراچی چھوڑیئے صرف میرے علاقے ناظم آباد کی ہی مثال لے لیجیئے کہ جہاں آپکے وہ کارکن کہ جن کے پاس پہننے کو اچھا سلیپر بھی نا تھا آج بلڈر بنے بیٹھے ہیں اور اس علاقے کی تقریباً ہر دوسری گلی میں انہوں نے کئی کئی منزل کے ناجائز کمرشیل پلازے کھڑے کردیئے ہیں اور یوں اہل علاقہ کے لیئے پانی بجلی گیس اور سیوریج کے خوفناک بحران کو جنم دیدیا ہے،، میں نے اس سلسلے میں '-5E کے مکان نمبر 18/1 کی ناجائز تعمیر رکوانے کیلیئے مہم چلائی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رابطہ کیا، لیکن جب متعدد کوششوں کے بعد وہ لوگ آئے تو آپکے یونٹ کے درجنوں لڑکے پستول نکال کر اس تعمیر کے محافظ بن گئے اور عملے کو ڈرا کر بھگا دیا کیونکہ ایسی سب تعمیرات آپ کے ہی کارکنان کروارہے ہیں.. سچ تو یہ ہے کہ چائنا کٹنگ کے نام پہ آپکے لڑکوں نے پورے پورے فلاحی پلاٹ اور کھیل کے میدان تک بیچ کھائے ہیں ،،، اور اب تو حد یہ ہے کہ چنگچی والوں اور ٹھیلوں تک سے بھتے وصول کررہے ہیں ... ان سے مزاحمت کی تاب بھلا کس میں ہے اور جو ذرا بھی مزاحمت کرے تو آپکے عطا کردہ فلسفہ محبت سے تازہ بتازہ کلام پیش کیا جاتا ہے،،، اور اس محبت کا ہدف یاتو علاقے ہی میں نہیں رہ پاتا یا سرے سے دنیا ہی سے اسکا دانہ پانی اٹھادیا جاتا ہے،،،

    لیکن، لیکن اپ ان "محبت کےماروں" کا احتساب بھی بھلا کیوں کرنے لگے،،، کیونکہ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ اس ساری چاند ماری کا آپکو سرے سے علم ہی نہ ہو... اسی طرح جب آپکے کارکنوں نے 2 برس پہلے اردواسپیکنگ علاقوں سے چن چن کر پٹھانوں کے پرانے کاروبار تباہ کیئے تھے تو انہی دنوں میرے اپنے علاقے میں ایک پٹھان رکشہ ڈرائیور (جو بہت بوڑھا بھی تھا ) سواری لیکر غلطی سے چلا آیا تھا تو اس غریب کو جس فلسفہ محبت کی برکھا میں شرابور کیا جارہا تھا وہ منظر میں کبھی نہیں بھول سکتا اور پھر جب اسے بچانے کلیئیے میں آگے بڑھا تھا تو خود بھی اس فلسفہ محبت سے خوب بھگودیا گیا تھا،،، جائیے حضور یہ فلسفہ محبت تقسیم کرنے سے پہلے ان تمام درماندہ لوگوں کو انکے پلاٹ واپس دلوائیے کہ جنہیں اس فلسفہ محبت نے دربدر کردیا ہے اور ان تمام کارلنوں کو ایجنسیوں کے حوالے کیجیئے کہ جو یکایک ککھ پتی سے کروڑ پتی بن گئے ہیں،، اور سب سے بڑھکر ان یتیموں ، ماؤں اور بیواؤں کے آنسو پونچھیئے کہ جو آپکے اس فلسفہء محبت کی بھیٹ چڑھے ہیں ... [email protected]



  2. #2
    گر کوئی ایم کیو ایم کے کارکن کو تھپڑ بھی مارے تو جواب میں اسے پھول دو (الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت سے اقتباس)
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    مگر پھول قبرستان جا کر دینے ہیں، الطاف بھائی کی وضاحت

  3. #3


    یار! اب الطاف بھیا کی اتنی انسلٹ بھی تو نہ کرو... مانا کہ اس نے بے شمار بندے مروائے ہیں، لیکن کسی کا دل تو نہیں دکھایا ناں...!! یہ تو فلسفۂ محبت کی معراج ہے کہ جب کسی کو تکلیف دینے کا عزم_ مصمم ہو تو اسے ایسی تکلیف دی جائے کہ جس کے بعد تمام دوسری تکالیف بے سود ہوجائیں... اور مجھے پوری تاریخ_ انسانی میں کوئی ایسا قاتل دکھاؤ کہ جو مقتول سے مرنے کے بعد بھی لاتعلق نہیں ہوتا بلکہ اس کے سائز کے مطابق تکفین کا انتظام کرتا ہو... آخر ان زمینی حقائق کا انکار کس طرح کیا جائے گا کہ بوری بند نامی معروف فلسفے کے موجد بھیا ہیں... بس مولی سے دعا ہے کہ موصوف کبھی خوشبو لگا کہ پشاور آجائیں...!! :[email protected]

  4. #4




    (الطاف حسین فلسفہ ء محبت پر طویل ٹیلی فونک لیکچر دیں گے۔ ایک خبر)
    شائد وہ لیکچر کچھ اسطرح ہو گا۔
    محبت بوری سے بہتے خون کی طرح ہے جہاں گرتی ہے جم جاتی ہے، اقدام محبت اور اقدام قتل دونوں میں بہت مماثلت ہے دونوں میں سے جو بھی کر لو نظربندی کا ڈر رہتا ہے، جب محبت کا احساس ہو جائے تو سانس ایسے تھمنے لگتی ہے جیسے کسی نے گلا دبا دیا ہو، محبت عمران فاروق کی طرح ہے زندہ رہے تو بھی مصیبت مر جائے تو بھی مصیبت،

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. urdu - Altaf Hussain kay naam paigham
    By Tahir Bati in forum Politics
    Replies: 0
    Last Post: 05-13-2013, 12:40 PM
  2. Altaf Hussain went for HAJJ
    By admin in forum Jokes
    Replies: 14
    Last Post: 07-02-2009, 03:28 PM
  3. Altaf Hussain entertainment
    By admin in forum Jokes
    Replies: 31
    Last Post: 07-02-2009, 03:23 PM
  4. altaf hussain posters
    By admin in forum Politics
    Replies: 8
    Last Post: 03-30-2009, 09:33 AM
  5. MQM Altaf Hussain part2
    By mahima in forum Politics
    Replies: 1
    Last Post: 03-06-2009, 03:17 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  



Get Daily Forum Updates

Get Most Amazing E-mails Daily
Full of amazing emails daily in your inbox
Join Nidokidos E-mail Magazine
Join Nidokidos Official Page on Facebook


Like us on Facebook | Get Website Updates | Get our E-Magazine