Results 1 to 2 of 2

Thread: Aik Sachaa Waqiaa....

  1. #1
    Member Array carefree's Avatar
    Join Date
    Feb 2012
    Posts
    3,505
    Country: Canada
    Rep Power
    9

    Aik Sachaa Waqiaa....

    ایک سچا واقعہ
    ایک مرتبہ مدینہ میں قحط پڑ گیا
    بہت سے لوگ مدینہ سے ہجرت کر کے دوسرے علاقے چلے گئے
    انہی لوگوں میں ایک عظیم خاندان تھا
    جو آل رسول ﷺ سے تھا
    یہ ایک بیوہ خاتون تھیں اور ان کے ساتھ ان کی 7 کنواری جوان بیٹیاں بھی ساتھ تھیں
    جب مدینہ کے منافقین نے ان کا مذاق اڑایا کہ
    آل رسول ﷺ کا خاندان بھوکا اور بے سروسامان ھے
    تو
    ان بیوہ خاتون نے ہجرت کرنے میں ہی غنیمت جانی
    آپ اپنی بچیوں کے ساتھ بڑے تکلیف دہ مراحل سے گزر کر
    شام پہنچیں
    راستے کی تھکان اور بھوک پیاس کی تلکیف نے مزید چلنے سے روک دیا تو
    آپ ایک درخت کے سائے میں اپنی بچیوں کو لے کر بیٹھ گیئں
    لوگوں نے جب پا پردہ و باوقار خواتین کو اسطرح بے یارو مددگار بیٹھے دیکھا
    تو ایک صاحب نے کہا کہ یہ سامنے والا گھر ایک مسلمان کا ھے
    آپ ان سے پناہ لے لیجئیے
    وہ خاتون اٹھیں اور گھر کے دروازے پر دستک دی
    ایک ادھیڑ عمر شخص آیا
    آپ نے کہا کہ
    دیکھیں میں مسافر ھوں اور میرے ساتھ میری جوان بچیاں بھی ساتھ ھیں آپ مسلمان ھیں اسلئے آپ سے درخواست ھے کہ مجھے پناہ دیجئیے
    میں بہت پریشان ھوں اور رات ھونے کو ھے
    اس شخص کے چہرے پر ناگواری کے اثرات نمایا تھے
    پھر خاتون نے کہا
    کہ
    دیکھیں میں مدینہ سے ہجرت کر کے آئی ھوں
    اور میرا تعلق
    آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ھے
    اس شخص نے کہا کہ
    کیا دلیل ھے کہ تم آل رسول ﷺ سے ھو ؟
    خاتون نے جواب دیا
    بیٹا مین بری عجلت میں گھر سے نکلی ھوں میرے پاس تو کوئی نشانی نہیں کہ
    میں آل رسول ﷺ سے ھونے کا ثبوت دے سکتی
    اس شخص نے بڑی بیزاری سے کہا
    جاو جاو ،،،،اماں !!!!!! یہاں تو نجانے ایسےکتنے آتے ھیں
    وہ خاتون واپس آکر بیٹھ گئیں
    کسی نے کہا کہ آپ فلاں گھر پر جائیں
    وہ مجوسی کا گھر ھے مگر وہ شخص بہت سخی اور ہمدرد ھے
    آپ اٹھیں اور اسکے دروازے پر دستک دے کر وہی الفاظ کہے جو مسلمان کو کہے تھے
    یہ سننا تھا کہ مجوسی کے چہرے کا رنگ فق ھوگیا
    اسنے فوراؐ اپنے گھر کا دروازہ کھول دیا اور نہایت عزت و احترام سے ان کو گھر میں بٹھا یا
    اور اپنی بیوی سے کہا
    کہ ان لوگوں کے کھانے پینے کو بندوبست کرو
    تم نہیں جانتیں کہ یہ کتنے عظیم لوگ ھیں
    یہ آل رسول ﷺ سے ھیں
    یہ کہتے ہی اس شخص کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ جلدی سے سودا سلف لینے چلا گیا
    ابھی اس واقعے کو 1 دن ہی گزرا تھا کہ
    اس مجوسی کے گھر پر ایک شخص نے دستک دی
    مجوسی نے دروازہ کھولا
    تو پڑوسی مسلمان کو پایا
    مسلمان نے کہا
    تیرے پاس ایک خاندان آیا ھے اسکو میرے حوالے کردے
    مجوسی نے کہا کہ اب وہ میری پناہ میں ھیں
    مسلمان نے کہا
    کہ جا جا تیرا کیا کام تو تو مجوسی ھے
    وہ مسلمان ھیں
    اور
    آل رسول ﷺ سے ھیں
    تو انکو نہیں رکھ سکتا
    مجوسی نے کہا کہ جب وہ تیرے پاس آئے تھے تو تو نے ان کو کیوں واپس کر دیا
    اور اب کیا ھوا کہ ان کو لینے آیا ھے
    مسلمان نے کہا کہ
    جب میں نے اس خاندان کو واپس کیا اور میں دوپہر کو سویا تو
    مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں نظر آئے
    آپﷺ نے فرمایا کہ یہ سامنے جو محل ھے
    ہیرے موتی اور جواہرات سے بنا ھوا
    یہ ایک ایمان والے کا ھے
    میں نے کہا
    حضور ﷺ میں بھی ایمان والا ھوں
    آپ ﷺ نے فرمایا کہ
    تیرے پاس کیا دلیل ھے کہ تو ایمان والا ھے ؟
    میں گھبرا کر اٹھ گیا
    اور میں سمجھ گیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے دلیل کیوں مانگی
    یہ سن کر مجوسی آنکھوں میں آنسو لئے زور زور سے ہنسنے لگا
    مسلمان نے حیران ھو کر پوچھا
    کہ تو ہنس کیوں رہا ھے ؟
    اس مجوسی نے کہا کہ !
    تو نے خواب پورا نہیں دیکھا
    رسول اللہ ﷺ کے برابر میں میں کھڑا تھا
    جا جا اپنا کام کر
    وہ محل میرا ھے
    اس عظیم خاندان کی مدد کی بدولت اللہ رب العزت نے مجھ سمیت میرے پورے خاندان کو ہدایت دے دی ھے
    جا جا
    دیکھ کر سودا کرتا ھے
    وہ ایمان والا بھی میں ھوں
    اور وہ محل بھی میرا ھے
    اللہ اکبر



     

  2. #2
    Member Array Naveed Farooq's Avatar
    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    1,179
    Rep Power
    8
    SubhanAllah.

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •