ناٹو کنٹینرز سےاسلحہ کہاں گیا
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بھی کوئی ثبوت چاہے کہ ناٹو کنٹینرز سےاسلحہ کہاں گیا - کیا بھتہ مافیا کے بابر غوری نے یہ اسلحہ کراچی میں نہیں بانٹا ہے-


ڈی جی رینجرز نے انکشاف کیا کہ سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری کے دور میں 19000 کنٹینرز غائب ہوئے اور اب یہی اسلحہ کراچی میں استعمال ہورہا ہے اور بعد میں ڈی جی رینجرز نے وضاحت کی کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے۔ میں نے کسی وزیر کا نام نہیں لیا بلکہ یہ کہا تھا کہ کنٹینرز گزشتہ حکومتوں کے دور میں غائب ہوئے تھے۔
بابرغوری سیاست میں آنے سے پہلے ان جہازوں کو چلانے کا تجربہ رکھتے تھے جو کہ اکثر بچے اپنے بچپن میں اکثر کراچی کے صدر سے خرید کر اپنی اماں جان کے جہیز میں آئی ہوئی آٹا گوندھنے والی پرات میں چلایا کرتے تھے۔


ڈی جی رینجرز پورا سچ بولنے سے کتراتے ہیں اور چیف جسٹس کے بھی ریمارکس ہیں کہ کنٹینرز گزشتہ حکومتوں کے دور میں غائب ہوئے۔ اس دور کے وزیر کراچی کے قریب ہی دم دبا کر بیٹھے ہیں اور ابھی تک انہوں نے ڈی جی رینجر اور چیف جسٹس سے متعلق مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی بات نہیں کی لیکن مجھے پوری امید ہے کہ ایک دور روز میں یہ مہاجر قوالی پاکستان کے پورے میڈیا پر وقفے وقفے سے نشر ہونا شروع ہوجائے گی


 






Note :- All Nidokidos friends are requested to like our facebook Page