Results 1 to 2 of 2

Thread: امی کی یاد میں

  1. #1
    Member Array Yasmin Elahi's Avatar
    Join Date
    May 2012
    Posts
    165
    Country: Pakistan
    Rep Power
    7

    امی کی یاد میں

    اے ماں تری خاموش سی ہستی میرے لئے
    کسی نعمت کسی دولت سے نہیں تھی کم
    ترےسینے سے جو اٹھتی ممتا کی مہک
    دل کے زخموں کو وہ مرحم سے نہیں تھی کم

    کیا ہوا خاموش اگر تو رہتی تھی
    par مرے دکھوں کا تھا بوجھ ترے دل
    تو سمجھتی تھی مری زیست ہے کتنی مشکل
    par درد مرا تو سہتی تھی اپنے دل

    مرے ہر دکھ کو تو یوں محسوس کیاکرتی تھی
    دور ہو کے بھی تو دور نہیں تھی مجھ سے
    بے زبانی کی زباں میری سمجھتی تھی تو یوں
    جانتی تھی تو وہ جو کبھی میں نے کہا نہ تجھ سے

    دوریاں تجھ اور مجھ میں بہت تھیں لیکن
    مظترب میں تھی یہاں تو تو بےچین وہاں
    ٹھےس لگتی تھی ادھر ٹیس اٹھتی تھی ادھر
    زخم لگتا تھا یہاں درد ہوتا تھا وہاں


     


    میں نے سوچا تھا تو جب بھی ملئگی مجھ کو
    ہوئے جو مجھ پہ ستم یہ میں بتاونگی تجھے
    ترے ممت بھرے سینے مےں چھپا کہ چہرہ
    خوب رؤنگی میں اور خوب رلاؤنگی تجھے

    اپنے نرم سے ہاتھوں سے تو پوچھےگی مرے اںسو
    یوں بڑے پیار سے دیگی تو تسلی مجھ کو
    نہ رو بیٹی میری ابھی تو میں زندہ ہوں
    اپنے ممتا بھرے اںچل میں سمو لیگی مجھ کو

    لیکن ایسا نہ ہوا تو بھی مجھے چھوڑ گئ
    دھوپ عم کی ہے کڑی اور ترا سایہ بھی نہیں
    ترے جانے سےزخم مرے یوں چیخ اٹھے
    ان دکھن جو کرے کم کوئ مرحم ہی نہیں

    غم کی راہوں میں کو ئ اور سہارا تو نہ تھا
    تجھ سے ملنے کی امید ہی کافی تھی مجھے
    زیست پہلے بھی مجھ کو کوئ اسان نہ تھی
    ترے جانے سے یہ مشکل اور بھی مشکل ہے مجھے

    میرے اشکوں کو ہے حاجت ترے دامن کی
    دل کے زخموں کو ے ممتا کے مرحم کی طلب
    یوںمصیبت میں تنہا مجھے کیوں چھوڑ گئ
    کچھ تو بتلا مجھے یوں موںھ پھیر کے جانے کاسبب

    درد سہہ کر مجھے ہنسنا تھاسکھایا تو نے
    ہر قدم پرمیری ہممت کو بڑھایا تو نے
    سر اٹھا کے مجھے جینا تھا سکھایا تو نے
    بن تیرے کیسے جیوں یہ نہ بتایا تو نے
    Last edited by Yasmin Elahi; 05-15-2012 at 01:30 AM. Reason: spelling mistakes

  2. #2
    Administrator Array admin's Avatar
    Join Date
    Nov 2006
    Location
    Khanewal
    Posts
    8,986
    Country: Pakistan
    Rep Power
    10
    بہت خوب - اللہ ھم سب کو ماں باپ کی خدمت کرنےکی توفیق دے -آمین

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)







Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 07-29-2012, 03:18 PM
  2. میانوالی کا نقلی شھد
    By admin in forum Talk Shaak
    Replies: 0
    Last Post: 07-26-2012, 07:01 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 01-19-2012, 11:33 AM
  4. اقبال تیرے دیس کا حال کیا سناوں؟
    By aamirbati in forum Shair-o-Shairi
    Replies: 0
    Last Post: 10-26-2011, 10:05 PM
  5. Replies: 1
    Last Post: 09-27-2011, 02:56 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •