PDA

View Full Version : مرد حضرات کے لئیے خصوصی پوسٹ۔۔



carefree
12-09-2013, 05:39 PM
مرد حضرات کے لئیے خصوصی پوسٹ۔۔

کہتے ہیں کہ وجود زن سےہے تصویر کائنات میں رنگ ۔۔۔ اور اس میں کوئی شک بھی نہیں.. لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مرد حضرات بھی بہت وجہی ہوتے ہیں۔۔ دراز قامت کشادہ سینہ کانوں کی لووں کو چھوتے بال آنکھوں میں شوق کا ایک جہاں آباد کئیے جب وہ صنف مخالف کو دیکھتے ہیں تو ان کے دل بھی ایک الگ ہی لے پہ دھڑکنے لگتے ہیں۔۔ مردانہ وجاہت سے بھرپور آواز ناپ تول کے گفتگو کرنا آواز کا اتار چڑھاو اور زیر لب خفیف سا تبسم ۔۔۔۔ سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول چھڑتے ہیں یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں۔۔۔

شرم و حیا عورتوں کا زیور تو ہے ہی مگر مرد بھی وہی ہے جس کی آنکھ میں حیا ہو۔۔ سرراہ اپنی نظریں نیچی کر کے گزرنا اپنے کام سے کام رکھنا اور غیر ضروری باتوں سے پرہیز ۔۔۔ یہی تو ہے مرد کی شان مرد ہی تو وہ مضبوط قلعہ ہے جس میں ایک عورت چاہے وہ ماں ہو ...بیوی ہو بیٹی ہو یا بہن خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔۔

وہ جب چلتا ہے تو اپنی تمام گردشوں کو روک کر تمام کاموں کو پس پشت ڈال کر کائنات کی ہر چیز اس کی غزالی چال کو محویت سے دیکھنے لگتی ہے اس کے قدموں کی دھمک کو محسوس کرتی ہے اس کے ساتھ ایک دو قدم چلنا باعث فخر سمجھا جاتا ہے یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں۔۔۔

بہادری و شجاعت بھی ان ہی کا خاصہ ہے غیرت مند نڈر بے باک اور پاکبازی مل کر ایک مکمل مرد کو جنم دیتی ہے ۔۔

ﺩﯾﮑھ ﭘﮭﺮ ﺍﮨﻞ_ﮨﻮﺱ ﺩﯾکھ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﺠھ ﮐﻮ، ﺍﺗﻨﺎ ﺷﻔﺎﻑ ﻧﮧ ﺑﻦ.... ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﻣﯿﻼ ﮨﻮ ﺟﺎ...

غرض یہ کہ جہاں وجود زن کی بات آتی ہے وہاں اس خوبصورت تخلیق کا ذکر نہ کرنا یقینا نا انصافی ہے

rabia iqbal rabi
12-10-2013, 05:21 PM
بیچارے مرد

rabia iqbal rabi
12-10-2013, 05:24 PM
مرد وہی ہے جوحیا دار ہو نظریں نیچی کر کے گزرے بجا فرمایا آپ نے
Buttttttttttt what about Bus driver and conductor وہ نظریں کیسے نیچی رکھے گا؟؟؟؟؟ :D